پرینکا گاندھی کی مایاوتی سے ان کی قیامگاہ پر ملاقات

,

   

نئی دہلی: کانگریس کی جنرل سکریٹری، اتر پردیش انچارج پرینکا گاندھی نے آج بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی سربراہ مایاوتی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت پیش کرتے ہوئے انھیں خراج عقیدت پیش کیا۔پرینکا گاندھی واڈرا نے مایاوتی کی رہائش گاہ پر پہنچ کر ان کی والدہ کے انتقال پر اظہارتعزیت کیا اور ان سے کچھ دیرتک بات چیت کی۔ قبل ازیں انہوں نے ٹوئٹ کرکے مایاوتی کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا تھا۔ اس دوران بی ایس پی کے رہنما ستیش چندر مشرا بھی مایاوتی کی رہائش گاہ پر موجود تھے۔ مایاوتی کی ماں رام رتی کا ہفتہ کو دل کا دورہ پڑنے سے دیہانت ہوگیا تھا۔ ان کی عمر 92 سال تھی اور وہ گزشتہ کچھ دنوں سے ہاسپٹل میں زیر علاج تھیں۔