پرینکا گاندھی کی وائیناڈ میں ریکارڈ کامیابی

,

   

4 لاکھ 8 ہزار ووٹوں کی اکثریت ۔ جملہ 6,17,942 ووٹ ملے
وائیناڈ :کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے کیرالا کی وائیناڈ لوک سبھا سیٹ کے ضمنی انتخاب میں 4,08,036 ووٹوں کی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی۔ پرینکا پہلی بار پارلیمنٹ میں داخل ہو رہی ہیں اور انہوں نے اپنے بھائی اور اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی کے ریکارڈ مارجن کو بھی توڑ دیا، جنہوں نے اپریل 2024 کے انتخابات میں وائیناڈ حلقہ سے 3,64,422 ووٹ حاصل کیے تھے ۔ 2019 انتخابات میں راہول گاندھی نے وائیناڈ حلقہ سے4.31 لاکھ کی اکثریت سے کامیابی حاصل کی تھی۔پرینکا گاندھی کو 6,17,942 ووٹ ملے ، جب کہ ان کے حریف اور ایل ڈی ایف کے امیدوار ستین موکیری کو 2,09,906 ووٹ ملے اور بی جے پی کی امیدوار نویہ ہری داس کو 1,09,202 ووٹ ملے ۔اپریل لوک سبھا انتخابات میں راہول گاندھی نے ایل ڈی ایف کی امیدوار اینی راجہ کو 3,64,422 ووٹوں کے فرق سے شکست دی۔ کانگریس کے سابق صدر کو 6,47,445 ووٹ ملے تھے ، ایل ڈی ایف کی کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کی قومی خاتون لیڈر اینی راجہ (سی پی آئی جنرل سکریٹری ڈی راجہ کی بیوی) کو 2,83,028 ووٹ ملے اور بی جے پی کے ریاستی صدر کے سریندرن کو 1,41,045 ووٹ ملے ۔

پرینکا کا ماں، بھائی، شوہر اور
عوام سے اظہار تشکر
نئی دہلی : کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے آج ضمنی انتخابات میں جیت کے بعد علاقے کے عوام ‘ والدہ سونیا گاندھی، بھائی راہول گاندھی، شوہر رابرٹ واڈرا اور ساتھی رہنماؤں اور کارکنوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ پارلیمنٹ میں وائیناڈ کے لوگوں کی آواز بننے کے خواہشمند ہیں۔ پرینکا گاندھی نے ‘x’ پر کہا کہ میری بہنوں اور میں آپ کے جو اعتماد کیلئے شکرگزار ہوں۔ میں یقینی بناؤں گی کہ وقت کے ساتھ آپ واقعی محسوس کرتے ہیں کہ یہ فتح آپ کی فتح ہے اور جس کی آپ نے نمائندگی کرنے کا انتخاب کیا ہے وہ آپ کی امیدوں اور خوابوں کو سمجھتی ہے اور لڑتی ہے۔ میں پارلیمنٹ میں آپ کی آواز بننے کی منتظر ہوں۔ آپ نے مجھے جو اعزاز دیا کہ اس کیلئے شکریہ ۔