نئی دہلی: کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے حکومت کی جانب سے سی بی ایس سی امتحانات منسوخ کرنے کی ستائش کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ 12 ویں جماعت کے امتحانات بھی منسوخ کردیئے جائیں۔ کانگریس کی جنرل سکریٹری نے کہا کہ ’’مجھے خوشی ہے کہ آخرکار حکومت نے 10 ویں جماعت کے امتحانات ملتوی کردیئے ہیں۔ اسی طرح 12 ویں جماعت کے امتحانات کے بارے میں کوئی فیصلہ کیا جانا چاہئے۔