پرینکا گاندھی کے بیٹے ریحان کی منگنی

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی ۔ 30 ڈسمبر(ایجنسیز) کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی واڈرا اور بزنسمین رابرٹ واڈرا کے فرزند ریحان واڈرا کی منگنی ان کی گرل فرینڈ اویوا بیگ کے ساتھ ہوگئی ہے۔ اے بی پی نیوز نے بتایا کہ 25 سالہ ریحان نے تقریباً 7 سال کے رومانی تعلق کے بعد اویوا کو پروپوز کیا۔ دونوں کو ان کے خاندانوں کا آشیرواد حاصل ہوا اور منگنی ہوگئی۔