پرینکا گاندھی کے دورہ اور جلسہ کی جھلکیاں

   

حیدرآباد8مئی (سیاست نیوز) جنرل سکریٹری اے آئی سی سی پرینکا گاندھی کا دورہ حیدرآباد غیر معمولی کامیاب رہا۔ کرناٹک کے بعد وہ مصروف ترین دورہ پر حیدرآباد پہنچیں۔ خصوصی طیارہ سے وہ بیگم پیٹ ایرپورٹ پہنچیں ، وہاں سے ہیلی کاپٹر کے ذریعہ 5.30 بجے سرور نگر اسٹیڈیم پہنچیں۔ ہیلی پیاڈ پر مانک راؤ ٹھاکرے اور ریونت ریڈی نے ان کا استقبال کیا۔ پرینکا کے اسٹیج پر پہنچتے ہی ہزاروں کی تعداد میں عوام نے نعرے لگاکر ان کا استقبال کیا۔ پرینکا نے استقبال کا ہاتھ ہلا کر جواب دیا۔ پرینکا کی آمد کے بعد بھٹی وکرمارکا ، مانک ٹھاکرے اور ریونت ریڈی نے تقاریر کیں۔ پرینکا کو مختلف قائدین نے تہنیت پیش کی اور مومنٹوز حوالے کئے ۔ پرینکا کی تقریر ہندی میں تھی لیکن درمیان میں تلگو میں چند الفاظ ادا کئے جس کا سامعین نے خیرمقدم کیا۔ پرینکا نے حادثاتی اموات کا شکار کانگریس کارکنوں کے پسماندگان سے ملاقات کی اور انہیں دو لاکھ روپئے انشورنس کا چیک حوالے کیا۔ پرینکا گاندھی کی تقریر کے دوران عوام نے بار بار تالیاں بجاکر ان کی تائید کی۔ پرینکا نے تقریر کے فوری بعد اسٹیج سے اتر کر ایک شخص کی یادداشت کو قبول کیا۔ وہ شخص بار بار کاغذ دکھا رہا تھا اور انہوں نے نمائندگی اسٹیج سے اتر کر قبول کی ۔ اختتام پر پرینکا نے تین مرتبہ جئے ہند کا نعرہ لگایا۔ اسٹیڈیم میں سونیا گاندھی ، راہول اور پرینکا کے کٹ آؤٹس لگائے گئے تھے۔ر