پرینکا گاندھی کے 2 روزہ دورۂ آسام کا آغاز

   


گوہاٹی کے شہرہ آفاق مندر کامکھیا میں پوجا سے دورہ کا آغاز، شکتی پیٹھ نیلا نچل ہلز کو پیشرفت

گوہاٹی: کانگریس قائد پرینکا گاندھی وڈرا کے دو روزہ دورہ آسام کا آج آغاز شہرہ آفاق کامکھیا مندر میں پوجا سے ہوا۔ کل ہند کانگریس کی جنرل سیکریٹری کے ہمراہ پارٹی کے انچارج اُمور آسام جیتندر سنگھ نے لوک پریہ گوپی ناتھ بونڈو لوئی ایرپورٹ پر ریاستی کانگریس کے سربراہ رائے پون بورا اور دیگر پارٹی قائدین نے کیا۔ انہوں نے جالک باڑی علاقہ میں توقف کیا، جہاں کانگریس کے حامیوں نے انہیں مبارکباد پیش کی۔ بعدازاں وہ شکتی پیٹھ نیلانچل پارٹیوں کی چوٹی پر گئیں۔ وہ سرخ لباس میں ملبوس تھیں۔ یہ اس مقام کا عام رنگ ہے۔ جس سے ’’شکتی‘‘ ظاہر ہوتی ہے۔ کانگریس قائد نے کہا کہ وہ مندر کا دورہ کرنے کی دیرینہ خواہش رکھتی تھیں جو آج شرمندۂ تعبیر ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے لئے، اپنے خاندان کیلئے اور اس سے بھی بڑھ کر آسام کے عوام کیلئے آشیرواد چاہتی ہیں۔ اس سال پر کہ ریاست کے آئندہ انتخابات کے سلسلے میں کیا ارادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ سیاست کے بارے میں بات چیت نہیں کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ مندر کو آشیرواد حاصل کرنے اور بھگوان سے اظہار تشکر کرنے کیلئے آئی ہیں کہ بھگوان نے انہیں بہت کچھ دیا ہے۔ قبل ازیں کانگریس قائد کے فیس بک کے صفحہ پر ان کے بارے میں شائع کیا تھا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا تھا کہ آج وہ اپنا دو روزہ دورۂ آسام ماں کامکھیا دیوی کے درشن سے کررہی ہیں اور اپنی بہنوں، بھائیوں اور پارٹی کارکنوں سے بات چیت بھی کریں گی۔ کئی اہم مسائل موضوع گفتگو ہوں گے۔ بورا نے کہا کہ پورے آسام کی نظریں ان کے دورہ پر جمی ہوئی ہیں جو ایک ولولہ انگیز دورہ ہے۔ ان کا دورہ ہر شخص کے قلوب میں گرمی پیدا کردیتا ہے۔ وہ کبھی جھوٹی باتیں نہیں کرتی، اور نہ گزشتہ پانچ سال سے کسی جھوٹے وعدے میں شامل ہوئی ہیں۔ بورا نے کہا کہ آسام کانگریس دورہ اقتدار کا انتظار کررہا ہے۔ کامکھیا مندر کے دورہ کے بعد وہ لکھیم پور بالائی آسام کے ایرپورٹ روانہ ہوگئیں جہاں وہ سوناری گرام پنچایت کا دورہ کریں گی اور پارٹی کارکنوں کے ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے بیروزگار نوجوانوں کیلئے احتجاج کا آغاز کریں گی۔ وہ شریمنت شنکرا دیوا کے اہم چیلہ سری مہادیو کی جائے پیدائش کا دورہ بھی کریں گی اور بعدازاں کوہ پور ضلع بشوا مٹھ روانہ ہوجائیں گی۔ وہ یہاں مجاہد آزادی کنکا لتا بروا کے مجسمہ پر اظہار عقیدت بھی کریں گی جو پولیس فائرنگ میں شہید ہوگئی تھیں جبکہ وہ 1942ء میں ہندوستان چھوڑ دو تحریک کے دوران ترنگا لہرانے کی کوشش میں پولیس فائرنگ سے ہلاک ہوگئی تھیں۔ وہ چائے کے باغات کی خاتون کارکنوں اور سیلف ہیلپ گروپ کی رکن خواتین سے بھی تبادلہ خیال کریں گی اور بشوا مٹھ میں شب بسری کریں گی۔