نئی دہلی: کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی وڈرا جمعہ کو ہماچل پردیش کے سولن میں پریورتن ریلی سے خطاب کرکے انتخابی مہم کا آغاز کریں گی۔کانگریس نے یہ جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ پرینکا دوپہر 12 بجے ہماچل پردیش میں ماں شولنی مندر جائیں گی اور ان کے درشن کے بعد 12.30 بجے سولن میں پارٹی کی پریورتن ریلی سے خطاب کریں گی۔ ہماچل پردیش میں انتخابات کے پیش نظر کانگریس کے کسی سینئر لیڈر کی یہ پہلی ریلی ہوگی۔بھارتیہ جنتا پارٹی نے ہماچل پردیش میں انتخابی ریلی شروع کر دی ہے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ریاستی اسمبلی انتخابات کے پیش نظر پارٹی کی انتخابی مہم کا آغاز کیا ہے ۔