لکھنؤ۔ کانگریس کے سینئر لیڈر اور منشور کمیٹی کے سربراہ سلمان خورشید نے اتوار کو کہا کہ پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا اسمبلی انتخاب میں اترپردیش کانگریس کی قیادت کریں گی۔ سلمان خورشید نے میڈیا نمائندوں سے کہا کہ اترپردیش کی انچارج پرینکا گاندھی واڈرا ریاست میں کانگریس کا چہرہ ہیں اور وہی اسمبلی انتخابات مین اترپردیش کانگریس کی قیادت کریں گے اور ان ہی کی قیادت میں پارٹی منشور تیار کیا گیا ہے۔ منشور میں کسان، نوجوان اور خواتین سمیت سماج کے ہر طبقے پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ حقیقت میں یہ انتخابی منشور عوام کی من کی بات پر تیار کیا گیا ہے۔