پرینکا 13 اپریل کو اتراکھنڈ میں انتخابی ریلی کریں گی

   

نئی دہلی: کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا 13 اپریل کو اتراکھنڈ میں دو انتخابی ریلیوں سے خطاب کریں گی۔کانگریس ذرائع نے بتایا کہ پرینکا گاندھی ریاست کے رام نگر اور روڑکی میں انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گی۔کانگریس ذرائع کے مطابق، “مسز واڈرا ہفتہ، 13 اپریل کو اتراکھنڈ کے رام نگر اور روڑکی میں بڑے عوامی جلسوں سے خطاب کریں گی۔ ان کے مطابق، بی جے پی کی پیداکردہ بے روزگاری، مہنگائی، پیپر لیک اور خواتین کے خلاف کھلے عام مظالم سے مایوس اتراکھنڈ کے عوام دہلی میں کانگریس کی حکومت بنانے کے لیے ووٹ دینے جارہے ہیں۔’’جڑے گا بھارت جیتے کا انڈیا‘‘۔