پریڈ گراونڈس سکندرآباد کے نیلگو آسمان پر مختلف اقسام کی رنگ برنگی پتنگوں کا راج

,

   

حیدرآباد 14 جنوری ( یو این آئی) پریڈ گراونڈس سکندرآباد کے نیلگو آسمان پر مختلف اقسام کی رنگ برنگی پتنگیں راج کر رہی ہیں جہاں گذشتہ روز کائٹ اینڈ سوئیٹ فیسٹیول کا آغاز ہوا۔نت نئی اقسام کی پتنگیں لوگوں کو اپنی جانب راغب کر رہی ہیں اور عوام اس سے کافی متاثر ہیں۔عوام کا زبردست ردعمل نئی قسم کی پتنگوں کی طرف دیکھاجارہا ہے ۔ یہ فیسٹیول محکمہ سیاحت کی جانب سے ہر سال منعقد کیاجاتا ہے ۔تین دن تک جاری رہنے والے اس فیسٹیول میں 19ممالک کے تقریباً 60 پُرجوش پتنگ باز شرکت کررہے ہیں۔اس فیسٹیول میں شرکت کرنے والوں نے کہا کہ سنکرانتی کے موقع پر حکومت کی جانب سے کائٹ فیسٹول کا اہتمام کرنا مسرت کی بات ہے ۔ کائٹ فیسٹول میں 20ممالک کے 42انٹرنیشنل کائٹ پلیرس اور 60ممالک کے کائٹ کلب ممبرس کے علاوہ شہر اور دیگر ریاستوں سے تعلق رکھنے والے پتنگوں کے خواہشمند افراد شرکت کررہے ہیں۔ اس فیسٹول کے ساتھ حکومت نے سویٹ فیسٹول کا بھی باقاعدہ طور پر گذشتہ چند برسوں سے اہتمام کا سلسلہ شروع کیا ہے ۔