پریکر رافیل معاملت کے راز بتائیں : کانگریس

   

نئی دہلی 31 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس نے آج مطالبہ کیا کہ چیف منسٹر گوا منوہر پریکر عوام میں یہ بتائیں کہ وہ رافیل معاملت میں کیا خراب راز اپنے ساتھ رکھتے ہیں کیونکہ وہ علالت کے باوجود بھی اس عہدہ پر برقار ہیں۔ کانگریس کے ترجمان رندیپ سرجیوالا نے ادعا کیا کہ منوہر پریکر کے تعلق سے معلوم ہوا ہے کہ وہ گوا میں حالیہ کابینی اجلاس کے دوران برہم ہوگئے تھے اور انہوں نے کہا تھا کہ انہیں چیف منسٹری سے علیحدہ نہیں کیا جاسکتا کیونکہ وہ رافیل معاملت کے کئی راز اپنے سینے میں رکھتے ہیں۔ منوہر پریکر یا ان کے دفتر سے تاہم اس تعلق سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے ۔