نئی دہلی ۔20؍اکتوبر( ایجنسیز )بالی ووڈ اداکارہ پری نیتی چوپڑا اور ان کے شوہر، سیاست دان راگھو چڈھا نے بالآخر اپنے گھر ننھے مہمان کا استقبال کیا ہے۔ میڈیا کے مطابق پری نیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ جوڑے نے مشترکہ انسٹاگرام پوسٹ میں یہ خوشخبری سنائی۔اپنی انسٹا پوسٹ میں انہوں نے لکھا ہے کہ آخرکار وہ آ گیا، ہمارا ننھا بیٹا اور ہمیں تو یاد ہی نہیں کہ اْس کے بغیر اس سے پہلے کی زندگی کیسی تھی، ہماری آغوش بھر گئی ہے مگر دل اس سے بھی زیادہ بھر گیا ہے۔