بی اے (ایل ) عربک میں داخلہ کیلئے آن لائن رجسٹریشن کی آج آخری تاریخ
حیدرآباد۔ڈاکٹر محمد ابراہیم سالار پرنسپل اے کے ایم اورینٹل کالج کاچی گوڑہ و ڈین و فیکلٹی آف اورینٹل لینگویجس عثمانیہ یونیورسٹی حیدرآباد کی اطلاع کے بموجب پری ڈگری کورس ( پی ڈی سی ) عربک کے نتائج جاری کردیئے گئے ہیں۔ طلبہ اپنے نتائج
https:www.osmania.ac.in/res-7/20201006.jsp
پرملاحظہ کرسکتے ہیں۔ سید سیف الدین قادری معتمد انجمن خادم المسلمین نے کہا کہ کامیاب طلبہ ویب سائٹ پر Dost بلا کسی تاخیر بی اے ایل عربک اورینٹل میں داخلہ کیلئے آن لائن رجسٹریشن کروالیں۔ ادخال درخواست کی آخری تاریخ 5اکٹوبر 2020 مقرر کی گئی ہے۔ ایسے طلبہ جو پی ڈی سی عربک کامیاب یا کوئی بھی انٹر میڈیٹ جن کی زبان دوم عربی رہی ہو وہ اہل ہوں گے۔ مزید تفصیلات کیلئے ایم کے ایم اورینٹل کالج، کاچی گوڑہ حیدرآباد کے دفتر سے راست یا فون نمبر 9177525920 یا 9291392783 پر ربط کریں۔