پستان کے کینسر سے گنجہ پن کا شکار بیوی کو شوہر نے طلاق دیدی

   

لاہور : شادی کے بعد میاں بیوی کے درمیان ناچاقیاں اور لڑائی جھگڑا ایک عام سی چیز بن جاتی ہے لیکن کبھی کبھار تو عجیب و غریب واقعات پیش آجاتے ہیں ایسا ہی واقعہ لاہور کی گل ناز ایاز کے ساتھ پیش آیا۔ گل نازایاز بریسٹ کینسر میں مبتلا ہوگئی تھیں جس پر اس کے شوہر نے یہ پوچھنے کے بجائے کہ علاج کیسا کیا جارہا ہے کہا گنجی ہو گئی ہو اسی وجہ سے طلاق دیدی۔ تفصیلات کے مطابق متاثرہ خاتون نے ایک نجی ٹی وی کو اپنا انٹرویو دیتے ہو ئے کہاکہ میرا نام گل ناز ایاز ہے اور میں لاہور کی رہائشی ہوں، سنگر خاندان سے تعلق رکھتی ہوں اور خود ایک آرٹسٹ ہوں، گل ناز ایاز کا کہنا تھا کہ 2011 میں میری شادی ہوئی اس وقت میں بالکل ٹھیک تھی بعد میں اس بیماری میں مبتلا ہوئی ہوں لیکن میرے شوہر نے میری کسی قسم کی کوئی سپورٹ نہیں کی ۔