پستول رکھنے پر اعتراض جان کا جوکھم بن گیا

   

نئی دہلی۔2اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) 27سالہ جسپال بھٹی کی مبینہ طور پر منگل کے دن دہلی میں 3موٹر سائیکل سواروں نے گولی مار کر ہلاک کردیا ۔ بھٹی کردوارہ سے اپنے گھر واپس جارہے تھے کہ انہوں نے تین آدمیوں کے پاس ایک پستول کو دیکھا اور اس پر اعتراض کیا جس پر ان کے درمیان تو تو میں میں کی نوبت آگئی ۔ بھٹی کو اس دوران چہرے پر گولی مار کر ہلاک کردیا گیا ۔ تین ملزمین میں سے ایک کو پولیس نے حراست میں لے لیا ۔