پستول کے ذریعہ عوام کو خوفزدہ کرنے والا شخص گرفتار

   

حیدرآباد : /27 جولائی (سیاست نیوز) رین بازار پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کرلیا جو علاقہ یاقوت پورہ میں دو پستول کے ذریعہ عوام کو خوف زدہ کررہا تھا ۔ تفصیلات کے مطابق 28 سالہ محمد سراج جو پیشہ سے بیکری کا ملازم ہے اور امان نگر اے کا ساکن ہے ۔ /27 جولائی کی شب سومناتھ مندر کے قریب سراج نے اپنے ہاتھوں میں دو پستول تھامے ہوئے عوام کو خوف زدہ کررہا تھا ۔ اس واقعہ کے بعد مقامی عوام مندر کے قریب جمع ہوگئی اور اس بات کی اطلاع ملنے پر رین بازار پولیس سے وابستہ ایک پولیس ٹیم وہاں پہنچ کر سراج کو اپنی حراست میں لے لیا ۔ پولیس پارٹی کے کانسٹبلس کے وینکٹیش اور کے ہریش کمار کی شکایت پر رین بازار پولیس نے سراج کے خلاف از خود کارروائی کے تحت آرمس ایکٹ کے دفعہ 28 کے تحت ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے اس کے قبضہ سے دو دیسی ساختہ ہتھیار برآمد کرلئے ۔ سراج سے مزید تحقیقات کی جارہی ہے ۔ ب