پسماندہ طبقات پر ٹی آر ایس رکن اسمبلی کے ریمارک پر تنازعہ

   

حیدرآباد : پسماندہ طبقات سے تعلق رکھنے والے سرکاری آفیسرس پر تلنگانہ راشٹرا سمیتی کے رکن اسمبلی کے ریمارک نے تنازعہ پیدا کردیا ہے۔ کانگریس نے چیف منسٹر چندرشیکھر راؤ سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے ایم ایل اے کو فوری معطل کردیں۔ ورنگل میں ٹی آر ایس رکن اسمبلی سی دھرما ریڈی نے کہا تھا کہ پسماندہ طبقات سے تعلق رکھنے والے عہدیداروں نے ریاست کو تباہ کردیا ہے۔ اعلیٰ ذاتوں کے معاشی طور پر کمزور افراد امتحانات میں 99 نشانات حاصل کرنے کے بعد بھی روزگار سے محروم ہیں جبکہ پسماندہ طبقات کے لوگ تحفظات کا فائدہ اُٹھارہے ہیں۔