پسماندہ طبقات کے اقامتی اسکولوں میں 1698 جائیدادوں پر تقررات

   

حکومت کے احکامات، جلد اعلامیہ کی اجرائی
حیدرآباد۔/12 جولائی، ( سیاست نیوز) حکومت نے پسماندہ طبقات کیلئے قائم کردہ اقامتی اسکولوں میں 1698 جائیدادوں پر تقررات کو منظوری دی ہے۔سکریٹری فینانس کے رام کرشنا راؤ کی جانب سے جاری کردہ جی او ایم ایس 52 کے مطابق مہاتما جیوتی باپھولے تلنگانہ بیاک ورڈ کلاسیس ویلفیر ریزیڈنشیل ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹ سوسائٹی میں مذکورہ جائیدادوں پر راست تقررات ہوں گے۔ تلنگانہ ریزیڈنشیل ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹس ریکروٹمنٹ بورڈ تقررات کا عمل مکمل کرے گا۔ حکومت نے حال ہی میں پسماندہ طبقات کیلئے علحدہ اقامتی اسکولس کا قیام عمل میں لایا ہے۔ ان کے لئے ان جائیدادوں کی منظوری دی گئی۔ منظورہ جائیدادوں میں پرنسپال 36 ، ٹرینڈ گریجویٹ ٹیچر 1071 ، فزیکل ایجوکیشن ٹیچر 119 ، لائبریرین 119 ، کرافٹ ؍ آرٹ؍ میوزک انسٹرکٹر 119، اسٹاف نرس 119، جونیر اسسٹنٹ و ٹائپسٹ 110 اور جونیر اسسٹنٹ کی 5 جائیدادیں شامل ہیں۔ ریکروٹمنٹ بورڈ کے سکریٹری کو جائیدادوں پر تقررات کے سلسلہ میں مناسب اقدامات کی ہدایت دی گئی ہے۔ تقررات میں لوکل کیڈر، روسٹر پوائنٹس اور قابلیت کو ملحوظ رکھا جائے گا۔ رکروٹمنٹ بورڈ کے سکریٹری کو تقررات کا اعلامیہ جلد از جلد جاری کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔