پسند کا دلہا نہ ملنے پر نئی نویلی دلہن کی خودکشی

   

حیدرآباد۔/16 اپریل، ( سیاست نیوز) پسند کا شوہر نہ ملنے پر دلبرداشتہ ایک نئی نویلی دلہن نے خودکشی کرلی جو شادی کے پانچ دن بعد اپنے مائیکے آگئی تھی۔ ناچارم پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 22 سالہ لاونیا نے خودکشی کرلی۔ لاونیا ناچارم علاقہ کے ساکن یادگیری کی بیٹی تھی۔ اس لڑکی کی شادی 18 فروری سال 2022 کو ہوئی تھی۔ لڑکی چونکہ ڈگری سال سوم کی طالبہ تھی شادی کے پانچ دن گذرنے کے بعد امتحانات کے نام پر مائیکے گئی اور واپس سسرال جانے سے انکار کررہی تھی۔ والدین کے سمجھانے کے بعد بھی لاونیا نے سسرال جانے سے انکار کردیا تھا اور والدین سے کہا تھا کہ دولہا اسے پسند نہیں ۔ والدین کی جانب سے سسرال جانے کیلئے لڑکی پر دباؤ ڈالا گیا جس سے تنگ آکر لاونیا نے کل انتہائی اقدام کرلیا۔ پولیس ناچارم نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔ ع