حیدرآباد ۔ 7 مارچ (سیاست نیوز) پسند کی شادی میں رکاوٹ سے دلبرداشتہ ایک لڑکی نے خودکشی کرلی۔ میاں پور پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا تھا جہاں 31 سالہ لڑکی سنیمائی نے خودکشی کرلی۔ میاں پور پولیس کے مطابق سنیمائی پیشہ سے فزیوتھراپسٹ شانتی نگر علاقہ کے ساکن ورا پرساد کی بیٹی رنجیت نامی لڑکے سے محبت کرتی تھی۔ وہ اس سے شادی کرنا چاہتی تھی۔ گذشتہ دنوں لڑکی کو اس بات کا پتہ چلا کہ اس کے عاشق کی شادی کیلئے رشتے تلاش کئے جارہے ہیں۔ اس بات سے لڑکی دلبرداشتہ ہوگئی اور اس نے انتہائی اقدام کرلیا۔ میاں پور پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔