پسند کی شادی کے بعد جھگڑوں سے دلبرداشتہ شخص کی خودکشی

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد /30 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) اپنی پسند سے لو میاریج کرنے والے ایک شخص نے جھگڑوں سے تنگ آکر انتہائی اقدام کرلیا ۔ چیتنیہ پوری پولیس کے مطابق 25 سالہ سریش جو پیشہ سے خانگی ملازم کتہ پیٹ علاقہ میں رہتا تھا ۔ 2 سال قبل اس نے اپنی پسند سے سریشا سے لو میاریج کیا تھا اور گذشتہ چند روز سے میاں بیوی کے درمیان جھگڑے چل رہے تھے اور ان جھگڑوں سے سریش تنگ آچکا تھا اور اس نے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی ۔ پولیس چیتنیہ پوری نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔