ممبئی۔ پاکستان کے سابق فاسٹ بولرشعیب اختر ان بہت سے پاکستانیوں میں سے ایک ہیں جنہوں نے بالی ووڈ کی آنے والی فلم ستیہ پریم کی کتھا کے گانے پسوری کے ریمیک کو ناپسند کیا ہے۔ ٹویٹرپر انہوں نے گانے کے نئے ورژن کے بارے میں ایک مزاحیہ ردعمل دیا، جسے اصل میں علی سیٹھی اور شائی گل نے گایا تھا۔ کرکٹر نے لکھا: آئے کی پسوری پائی اے۔ ان کے مداح ان کے مضحکہ خیز ردعمل پر تبصرہ کرنے سے خود کو روک نہیں سکے۔ ایک نے لکھا: ایک اور دن ٹی سیریز کے لئے ایک اور ذلت۔ ایک اور نے کہا پاکستان کے پسوری کا پسوڑا بنا دیا انہوں نے۔ ٹی سیریز والے بالی ووڈکے سارے ہٹ گانے خراب کرنے کے بعد اب تمہارے پیچھے بھی پڑگئے ، ایک اور صارف نے کہا۔ ایک نیٹیزن نے کہا: پسوری کا بیڑہ غرق کردیا ۔پاکستان کے ہٹ گانے کو بالی ووڈ کی آنے والی فلم میں نئے انداز میں پیش کرنے کی کوشش کو تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔