پشاور: پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا میں پشاور سمیت اکثر اضلاع میں 5.3 شدت زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ تاہم جانی اور مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ پاکستان میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ (پی ایم ڈی) کے مطابق شام کے وقت محسوس کئے گئے زلزلے کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کی سرحد تھا اور شدت 5.3، گہرائی 180 کلومیٹر تھی۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے مطابق پشاور، سوات، چترال، مردان، نوشہرہ، مہمند، باجوڑ اور دیگر اضلاع میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔