پشاور ،6 اگست (یو این آئی) مسلح افراد نے گاڑی پر فائرنگ کرکے 3 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا، جاں بحق ہونے والوں میں ایک پولیس افسر بھی شامل ہے ۔ رپورٹ کے مطابق پشاور کے علاقے ورسک روڈ درمنگی میں گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں ایک پولیس افسر سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے ۔واردات کے بعد ملزمان باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔موٹرسائیکل سوار ملزمان نے چلتی گاڑی پر فائرنگ کی، گاڑی میں موجود تینوں افراد نے موقع پر ہی جان دے دی۔