حیدرآباد ۔ شائقین جو اللو ارجن کی آنے والی فلم پشپا 2: دی رول کی ریلیز کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں، اب انہیں مزید چھ ماہ انتظارکرنا پڑے گا، کیونکہ پین انڈیا فلم اب15 اگسٹ کے بجائے 6 دسمبر کو سینما گھروں میں آنے کا امکان ہے۔ اللو ارجن نے سوشل میڈیا پر فلم کی ریلیز کو باضابطہ طور پر چھ ماہ کے لیے آگے بڑھانے کی خبر شائع کرتے ہوئے کہا، پشپا 2، 6 دسمبر2024 سے سینما گھروں میں۔ پچھلے ہفتے فلم کی 15 اگست کو مقررہ ریلیزکچھ پوسٹ پروڈکشن کے کام کی وجہ سے غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی گئی تھی۔ فلم کے اصل ایڈیٹر کارتیکا سری نواس نے نوین نولی کے ساتھ پروجیکٹ چھوڑ دیا ہے، جو اس وقت فلم کے فائنل کٹس پر کام کر رہے ہیں اور اپنا کردار سنبھال رہے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ ہدایت کار سوکمار وی ایف ایکس کی وجہ سے فلم کے کچھ حصوں کو دوبارہ دیکھنے پر غورکررہے ہیں اور بہتر معیار کے لیے انہیں دوبارہ شوٹ کرنا چاہتے ہیں۔ سوکمار رائٹنگز کے ساتھ مل کر میتھری مووی میکرز کے ذریعہ تیارکردہ، پشپا 2: دی رول میں رشمیکا مندنا اور فہد فاصل بھی اہم کرداروں میں ہیں۔