پشپا 2 : تیزی سے 500 کروڑ کمانے والی پہلی فلم

   

حیدرآباد ۔ ساؤتھ کے سوپراسٹار اللوارجن کی فلم پشپا2 مختلف ریکارڈز کی ایک نئی کتاب مرتب کررہی ہے۔آج کے دور میں اگرکسی فلم کا 200-300 کروڑکا کلیکشن ہے تو اسے بہت زیادہ نہیں سمجھا جاتا لیکن اگر فلم 600 کروڑ روپے کماتی ہے تو یہ بڑی بات ہے۔ اگرچہ پشپا 2کا بجٹ 500 کروڑ روپے ہے لیکن فلم نے صرف ابتدائی3 دنوں میں اپنا بجٹ حاصل کرلیا ہے۔فلم نے 600 کروڑ روپے کا ہندسہ چھو لیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی یہ فلم سب سے کم وقت میں 500کروڑ روپے کمانے والی فلم بن گئی ہے۔ فلم کی کمائی کے تازہ ترین اعداد و شمار آگئے ہیں۔ فلم کے پروڈکشن ہاؤس میتھری مووی میکرس نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل کے ذریعے مداحوں کے ساتھ یہ خوشخبری شائع کی ہے۔ ٹیم نے پشپا کا ایک پوسٹر شیئرکیا ہے۔ اس کے ساتھ لکھا ہے پشپا 2 ہندوستانی سنیماکی سب سے تیز ترین500 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کرنے والی فلم بن گئی ہے اب ملک کی سب سے بڑی فلم بن گئی ہے۔ یہ فلم ایک ایک کرکے باقی تمام ریکارڈز کو تباہ کر رہی ہے۔ شاہ رخ خان کی جوان بالی ووڈکی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم ہے۔ اس فلم کو 500 کروڑکے جادوئی ہندسے تک پہنچنے میں 4 دن لگے جبکہ آر آر آرکو500 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کرنے میں 3 دن لگے۔ پشپا نے بھی کمال کیا ہے۔ سکنلک کی رپورٹس کے مطابق فلم نے3 دنوں میں تقریباً 600 کروڑ روپے کما لیے ہیں۔ اس لحاظ سے یہ فلم 500 کروڑ روپے کمانے والی سب سے تیز ہندوستانی فلم بن گئی ہے۔ اس فلم نے شاہ رخ خان کی جوان اور رام چرن کی آر آر آرکو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ پہلے ہفتہ کے اختتام ریکارڈز کی کتاب میں کونسے نئے ابواب کا اضافہ کرتی ہے ۔