حیدرآباد ۔ اللو ارجن کی فلم پشپا 2 کو ریلیز ہوئے ایک ہفتہ ہوچکا ہے اور ایک ہفتے کے اندر اس فلم نے ایسا طوفان برپاکردیا کہ بڑے ہیروزکو بھی شکست ہوگئی۔ پشپا 2، جس نے ریلیز سے پہلے ہی کئی ریکارڈ توڑ دیے ہیں، اب سب کو چھوڑکر آگے بڑھ چکی ہے ۔ اس فلم کے لیے چھوٹے ہوں یا بڑے اداکار سب برابر ہیں۔ اس فلم نے دنیا بھر میں 1032 کروڑ روپے جمع کیے ہیں۔ اب خبر آئی ہے کہ فلم کو آسکرز میں بھیجنے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔ حال ہی میں ایک رپورٹ شائع ہوئی ہے ۔ اس سے یہ بات سامنے آئی کہ اللو ارجن اپنی فلم کو اکیڈمی ایوارڈز میں لے جانا چاہتے ہیں۔ دراصل وہ پشپا 2 کیلئے کافی پر اعتماد ہیں۔ اس رپورٹ سے یہ بات بھی سامنے آئی کہ اللو ارجن جن دو زمروں میں فلم کو آسکر کے لیے پیش کرنا چاہتے ہیں وہ بہترین فلم اور بہترین اداکار۔ اللو ارجن کا منصوبہ کافی بڑا ہے۔ دراصل وہ راجامولی کا کام کرنا چاہتے ہیں، جو انہوں نے آر آر آرکے ساتھ کیا تھا۔ فلم کو ہالی ووڈ میں بڑاکامیاب بنانے کے لیے وہاں اس کی بھرپور تشہیر کرنے کا بھی منصوبہ ہے۔ پچھلے سال آر آرآر نے دنیا بھر میں ہلچل مچا دی تھی۔ دراصل راجامولی کی فلم آرآرآرکی بڑے پیمانے پرتشہیر کی گئی تھی ۔ جہاں ایک طرف ہالی ووڈ کے افراد کے لیے الگ خصوصی شوزکا انعقاد کیا گیا وہیں دوسری جانب امریکہ میں بھی اسے شاندار انداز میں پیش کیا گیا تھا ۔ اس مہم کے مثبت اثرات بھی دیکھے گئے۔ آر آر آر کے گانے ناٹو ناٹوکو آسکر ایوارڈ ملا۔ ابھی تک اللو ارجن یا پشپا 2 کی ٹیم نے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا ہے لیکن ان کا منصوبہ راجامولی کی اس حکمت عملی پر عمل کرنا ہو سکتا ہے تاکہ ان کی فلم بیرون ممالک میں بھی مشہور ہو۔ دراصل اللو ارجن کو پشپا: دی رائز کے لیے نیشنل ایوارڈ سے نوازاگیا تھا۔ اس فلم کے لیے انہیں بہترین اداکار کا نیشنل ایوارڈ ملا ہے۔ اب ان کی پوری توجہ آسکر ایوارڈ حاصل کرنے پر مرکوز ہے۔یاد رہے کہ اس وقت پشپا 2 ہندوستان ہی نہیں بیرون ممالک بھی کئی نئے ریکارڈ قائم کررہی ہے جس میں زیادہ کمائی کا نیا ریکارڈ بننے کی بھی امید ہے ۔