حیدرآباد ۔ ساؤتھ کے سوپر اسٹار اللو ارجن کی فلم پشپا 2 کا مداح پورے جوش کے ساتھ انتظار کر رہے ہیں۔ فلم کے اگلے باب کی کہانی جاننے کے لیے لوگوں میں زبردست جوش و خروش ہے۔ فلم پشپا: دی رول کی الٹی گنتی بھی شروع ہو گئی ہے۔ فلم بنانے والوں نے فلم سے متعلق مسلسل اپ ڈیٹس شیئر کر رہے ہیں جس کی وجہ سے مداحوں میں جوش و خروش برقرار ہے۔ دریں اثنا، فلم نے اپنی ریلیز سے قبل ہی زبردست دھوم مچا دی ہے۔ اللو ارجن کی پشپا 2 نے فلم پٹھان، جوان اور آرآرآرکو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ دراصل، پشپا 2 کے بنانے والوں نے اپنے آفیشل ہینڈل پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے۔ انہوں نے اپنی پوسٹ کا آغاز اس لائن سے کیا کہ ایک کے بعد ایک ریکارڈ ٹوٹ رہے ہیں۔ مداحوں کے ساتھ خوشخبری شیئرکرتے ہوئے، پشپا: دی رول کے بنانے والوں نے لکھا ہے، پشپا ریاستہائے متحدہ میں 15 ہزار سے زیادہ ٹکٹ فروخت کرنے والی سب سے تیز ہندوستانی فلم بن گئی ہے۔ 4 دسمبرکو امریکہ میں فلم کا پریمیئر ہوگا جبکہ5 دسمبر 2024 کو دنیا بھر میں عظیم الشان ریلیز ہوگی۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اللو ارجن کی ‘پشپا 2 سے پہلے کسی بھی فلم نے امریکہ میں اتنی تیزی سے ٹکٹ فروخت نہیں کیے۔ اس پوسٹر کے ساتھ ہی میکرس نے فلم کی الٹی گنتی بھی شروع کر دی تھی۔ پوسٹ کے ساتھ کیپشن میں لکھا ہے فلم کی ریلیز کے لیے ایک مہینہ باقی ہے۔ اپنے آپ کو تیار رکھیں، سال کی سب سے بڑی ہندوستانی فلم ایک ماہ میں سینما گھروں کی زینت بننے کے لیے تیار ہے۔ ٹریلر جلد ہی دھوم مچانے والا ہے۔پشپا 2 اس سال کے آخر میں ریلیز ہونے جا رہی ہے۔ فلم کی ریلیز کی تاریخ میں بھی کافی تبدیلیاں ہوئی ہیں۔ اس سے قبل یہ فلم ستمبر میں ریلیز ہونے والی تھی لیکن پشپا 2 کے کئی مناظرکو دوبارہ شوٹ کرنا پڑا، جس کی وجہ سے میکرزکو فلم کو ملتوی کرنا پڑا لیکن اب مداحوں کا انتظار ختم ہونے والا ہے۔ یہ فلم ایک ماہ بعد سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی جیسا کہ اب یہ فلم 5 ڈسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔