پشپا 2 پربھاس اور این ٹی آر کو شکست دے دی

   

حیدرآباد ۔ اللو ارجن کی بہت زیادہ انتظارکی جانے والی فلم پشپا 2 آئندہ ماہ یعنی 5 دسمبرکو آرہی ہے۔ جوں جوں تاریخ قریب آرہی ہے مداحوں میں جوش کی سطح اور بھی بڑھ رہی ہے۔ فلم کا ٹریلر17 نومبر کو ریلیز ہونے جا رہا ہے، جسے پٹنہ میں متعارف کیا جائے گا۔ تاہم امریکہ میں بہت پہلے ایڈوانس بکنگ شروع کردی گئی ہے۔ پشپا 2 کو ریلیز سے صرف21 دن قبل امریکی پری سیلز میں زبردست ردعمل ملا ہے۔ اللو ارجن کی فلم پشپا 2 نے اب تک امریکی پری سیلز میں27 ہزار ٹکٹ فروخت کیے ہیں۔750 ہزار ڈالرکا کاروبار ہوچکا ہے۔ جلد ہی پشپا 2 بھی امریکی پری سیلز سے1 ملین ڈالر کے اعداد و شمارکو چھو لے گی۔ توقع ہے کہ ٹریلرکے آنے سے پہلے ہی ایسا ہو جائے گا۔اس دوڑ میں اللو ارجن کے جونئیر این ٹی آر اور پربھاس کی حالیہ فلموں کو شکست دے دی ہے ۔ اللو ارجن کی فلم کا کام ابھی مکمل نہیں ہوا ہے۔ کسی بھی صورت میں تمام کام 20 نومبر تک مکمل کرنا ہوں گے۔ حال ہی میں فلم کے ڈانس نمبرکی شوٹنگ مکمل ہوئی ہے۔ اب اسے فائنل ٹچ دیا جائے گا۔ فلم کے متعلق جس طرح کی ہنگامہ آرائی ہوئی ہے اس کو دیکھتے ہوئے اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ ہندوستان میں ایڈوانس بکنگ شروع ہونے کے بعد یہ فلم کئی بڑے ریکارڈ توڑ دے گی۔ تاہم اللو ارجن اور فلم بنانے والے شمالی ہند کے مداحوں کو متاثر کرنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔ پٹنہ میں ٹریلر ریلیزکرنے کے پیچھے بھی یہی وجہ ہے۔