پشپا 2 کو 400 کروڑ کی پیش کش

   

حیدرآباد۔ بالی ووڈ کے سوپر اسٹار الو ارجن کی فلم پشپا: دی رائز کو لوگوں نے بہت پسند کیا اور اب پشپا 2 کی ریلیز سے پہلے ہی خریداروں نے فلم کے حقوق خریدنے کے لیے قطاریں لگانا شروع کر دی ہیں۔ اس خبر میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ شمالی ہندوستان کے ایک بڑے پروڈکشن ہاؤس نے فلم بنانے والوں کو 400 کروڑ کی پیشکش کی ہے لیکن فلم بنانے والوں نے اس پیشکش کو ٹھکرا دیا ہے۔