پشپا 2 کی پہلی جھلک کو 7 ملین مداحوں نے پسند کیا

   

نئی دہلی۔ اللو ارجن کی آنے والی فلم پشپا 2: دی رول کے فرسٹ لک پوسٹر نے سوشل میڈیا کی دنیا میں طوفان برپاکردیا ہے اور انسٹاگرام پر سات ملین لائکس حاصل کیے ہیں۔ فلم بنانے والوں نے نے آئیکون اسٹار کی سالگرہ کے خاص موقع پر فلم سے پشپا راج کے طور پر اللو ارجن کا بہت انتظار شدہ فرسٹ لک پوسٹر جاری کیا تھا۔ سوشل میڈیا پر خبرکا اشتراک کرتے ہوئیفلم بنانے والوں نے لکھا آئیکونیک اسٹار قومی سطح پر غلبہ ، فرسٹ لک نے ایک سنسنی خیز ریکارڈ بنایا ہے، انسٹاگرام پر7 ملین لائکس حاصل کرنے والا پہلا ہندوستانی فرسٹ لک پوسٹر بن گیا ہے۔” اپنے اعلان سے ہی، پشپا 2: دی رول نے فلم شائقینکے ذہنوں پر ایک اہم نشان چھوڑا ہے جو اس کی کامیابی کی مثالیں بناتا چلاگیا، جب بنانے والوں نے ایک زبردست مہم کے ساتھ پہلا پوسٹر جاری کیا جس نے تقریباً ہر علاقے کا سفرکیا۔ ملک کے چھوٹے شہروں سے لے کر میٹرو شہروں تک اسے پسند کیا جارہا ہے۔ پچھلے مہینے اداکار نے مداحوں کی بہت زیادہ توقعات کو تیز کیا، اور ایک تقریب میں پشپا 2 دی رول سے ایک مکالمے کو بھی منظر عام پر پیش کیا۔ اسٹار سے کہا گیا کہ وہ اپنی آنے والی فلم کا ایک چھوٹا سا منظر پیش کریں اور اللو ارجن نے ایک ڈائیلاگ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: ایدانتھا جریگیدی اوکاٹے رول میداجاروگتانادادی، پشپا گڈی رول (یہ سب چلے گا صرف ایک رول پر اور وہ پشپا کا رول ہوگا۔پہلی قسط ‘پشپا: دی رائز’ میں سرخ صندل کی اسمگلنگ سنڈیکیٹ میں کولی پشپا راج (اللو ارجن) کے عروج کو دکھایا گیا ہے، جو صرف آندھرا پردیش میں چتورکی سیشاچلم پہاڑیوں میں اگتا ہے۔’پشپا 2 دی رول کو سوکمار نے ڈائریکٹ کیا ہے اور اس میں اللو ارجن، رشمیکا مندنا اور فہد فاصل ہیں یہ فلم ان بلاک بسٹر کا حصہ تصور کی جارہی ہے جس کا بے صبری سے انتظار کیا جارہا ہے ۔