ممبئی ۔ ساؤتھ سوپر اسٹار اللو ارجن کی فلم پشپا 2: دی رول کیلئے مداحوں میں زبردست جوش ہے۔ شائقین سوکمارکی ہدایت میں بننے والی فلم پشپا 2 کا بے صبری سے انتظارکر رہے ہیں۔ اس کی ریلیز سے پہلے ہی، اللو ارجن اور رشمیکا منڈنا کی اس فلم کا خوب چرچا ہو رہا ہے۔ تاہم گزشتہ کچھ دنوں سے خبریں آ رہی ہیں کہ پشپا 2 کی ریلیز کی تاریخ ایک بار پھر تبدیل کی جائے گی۔ پشپا 2 پہلے 6 دسمبرکو سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی تھی، لیکن اگر رپورٹس پر یقین کیا جائے تو فلم کی ریلیز کی تاریخ میں ایک دن کی کمی کی جا سکتی ہے۔ اب بڑے پیمانے پر فلم کی دنیا بھر میں ریلیزکے لیے 5 دسمبر 2024 کا انتخاب کیا جا سکتا ہے۔ فلم کے جوش اور مداحوں کے انتظار کو دیکھتے ہوئے فلم بنانے والے اب پشپا 2 کے عظیم الشان پریمیئرکی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ اللو ارجن اور رشمیکا مندنا کی اس فلم کے پہلے حصے کو ہندی میں بھی زبردست مقبولیت ملی۔ایسے میں اب میکرز نے فلم کے اسپیشل پریمیئرکو ممبئی میں ایک بڑے پروگرام کے ساتھ شروع کرنے کا منصوبہ بنایا ہے جوکہ 4 دسمبر 2024 کو رات 9:30 بجے ممبئی میں شروع ہوگا۔ تلگو ریاستوں کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ ریلیزکے دن دوپہر ایک بجے سے ادا شدہ پریمیئر شروع ہوں گے۔ تاہم ابھی تک ان خبروں پر فلم بنانے والوںکی مہر نہیں لگائی گئی۔ اب سب کو باضابطہ اعلان کا انتظار ہے۔