حیدرآباد ۔ اللو ارجن، رشمیکا مندنا اور فہد فاصل کی فلم پشپا 2کی ریلیز میں بہت کم وقت رہ گیا ہے۔ شائقین فلم کا بے صبری سے انتظارکر رہے ہیں۔ پشپا 2 اگلے ماہ5 دسمبرکو ریلیز ہوگی لیکن اس کے تیسرے حصے پر بات چیت شروع ہو چکی ہے۔ شائقین دوسرے حصے کو دیکھنے سے پہلے ہی تیسرے حصے کے بارے میں بات کررہے ہیں۔ اب ایک رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ فلم کا تیسرا حصہ بھی آئے گا۔ رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ ڈائریکٹر سوکمار اور اللو ارجن نے پشپا 2کی ریلیز سے پہلے ہی پشپا3کی منصوبہ بندی کر لی ہے۔ منصوبے کے قریبی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پشپا3 منصوبے میں ہے۔ ذریعہ نے کہا پشپا کی ٹیم میں کوئی بھی یہ دیکھنے کا انتظار نہیں کررہا ہے کہ پشپا 2: دی رول کہاں تک جاتا ہے بلکہ وہ اب تیسرے فلم کی تیاری میں مصروف ہوچکے ہیں۔ ٹیم کو تقریباً یہ یقین ہے یہ فلم پہلے حصے کا ریکارڈ توڑ دے گی اور باکس آفس پر ایک نیا معیار قائم کرے گی۔ ذرائع نے کہا ہے ڈائریکٹر سوکمار پہلے ہی فلم کے تیسرے حصے کا خیال اللو ارجن کو سناچکے ہیں۔ ان دونوں کو یہ خیال پسند آیا۔ دونوں نے تیسرے فریق کو فلم میں شامل کرنے کے خیال پر اتفاق کیا ہے۔