ممبئی: کورونا وبا کے بڑھتے اثرات کے درمیان سابق ہندوستانی کرکٹر سچن رمیش تندولکر نے ممبئی واقع سیون ہلز اسپتال میں پلازمہ ڈونیشن سنٹر کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر سچن تندولکر نے کہا کہ ’’پلازمہ تھیراپی کے لیے ضرور خون عطیہ کریں۔ ایک ہندوستانی دوسرے ہندوستانی کی مدد کرے، اس سے بڑی چیز نہیں ہو سکتی۔‘‘