حیدرآباد: بنگلور کی میئر گنگم بکا ملکا ارجن نے کرناٹک کے وزیر اعلیٰ بی ایس یدی یورپا کو پلاسٹک میں لپیٹے ہوئے ایک تحفہ دینے پر بنگلور بلدیہ کی جانب سے انہیں 500روپے کا چالان عائد کیا گیا۔
واضح رہے کہ کربنگلور میں پلاسٹک پر پابندی ہے۔ بی ایس یدی یورپا نے 19ویں وزیر اعلی کرناٹک کی حیثیت سے حلف لیا۔ انہیں مبارکباد دیتے ہوئے بنگلور میئر نے انہیں تحفہ پلاسٹک میں لپیٹ کردیا۔ بلدیہ حکام کے مطابق بنگلور شہر میں ہر ماہ 4ہزار ٹن کچرے میں سے بیس فیصد حصہ پلاسٹک پر منحصر ہوتا ہے۔