پلاسٹک پلیٹس، گلاسس، ٹنڈی اور دیگر اشیاء پر مکمل پابندی

   

دوبارہ استعمال کی قطعی اجازت نہیں، آئندہ سال سے سختی سے عمل آوری

حیدرآباد ۔ 14 اگست (سیاست نیوز) بچوں کے پسندیدہ لالی پاپ کی تیاری میں استعمال ہونے والی پلاسٹک کی ٹنڈی ہو یا پھر بے چینی کو دور کرنے کیلئے کان کی صفائی میں استعمال ہونے والے ایئربڈس، غذا کے استعمال میں لائی جانے والی پلیٹس ہو یا پینے کا پانی اور کولڈرنکس استعمال کے گلاسیس، پلاسٹک کی جھنڈیاں تیار کرنے میں استعمال کی جانے والی ٹنڈی ہو یا پھر آئسکریم کی کاڑی۔ روزمرہ کی زندگی کے استعمال میں آنے والی پلاسٹک اشیاء کا اب چلن مکمل طور پر بند ہونے والا ہے۔ بچوں کے کھیل میں استعمال کی جانے والی اشیاء ہو یا پھر ضروریات زندگی کی تکمیل میں استعمال کی جانے والی اشیاء بہرحال پلاسٹک جو ایک مرتبہ استعمال ہوتا ہے اب اس پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ تاہم اس امتناع پر آئندہ سال یکم ؍ جولائی 2022ء سے سختی کے ساتھ عمل کیا جائے گا۔ اس ضمن میں پلاسٹک ویسٹیج سے متعلق شرائط 2021ء پر مرکز نے جمعہ کوسخت اپنا فیصلہ لیا ہے۔ ان تازہ شرائط کے مطابق ایک مرتبہ استعمال میں آنے والی پلاسٹک اشیاء کو تیار کرنا، استعمال کرنا، ذخیرہ کرنا یا پھر تقسیم کرنا اور فروخت کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ موجودہ شرائط کے مطابق 50 مائیکرون والے پلاسٹک کیاری بیاگس کا استعمال کیا جاسکتا ہے اور اس شرط کو 30 ستمبر سے 75 مائیکرون تک اضافہ کیا گیا۔ تاہم بات یہاں ختم نہیں ہوئی بلکہ آئندہ ڈسمبر سے 120 مائیکرون والی پلاسٹک کیاری بیاگ کا استعمال ہونا چاہئے۔ اس سے کم مائیکرون والی کیاری بیاگ پر امتناع عائد کیا گیا۔ پلاسٹک کیاری بیاگس کے دوبارہ استعمال کیلئے ہی اس طرح کی شرائط کو عائد کیا گیا۔ نان و وین پلاسٹک کیاری بیاگس کپاس سے تیار کردہ تیلی کی مانند دکھائی دیتے ہیں۔ ان کی تیاری پر بھی نئی شرائط لگائی گئی ہیں جو 30 تا 60 جی ایس ایم (گرام پر اسکوائر میٹر) گیج لازمی شرط رکھی گئی حالانکہ کمپوسٹل (یعنی چند عرصہ بعد مٹی میں تحلیل ہوجانے والی، بائیوڈگریٹیل پلاسٹک) اشیاء یہ تحدیدات اور شرائط عائد نہیں ہوں گی۔ پلاسٹک پیاکیجنگ اشیاء جیسے پانی کی بوتلیں جیسی اشیاء ان شرائط کے تحت نہیں آتی۔ سال 2016ء میں عائد پلاسٹک اشیاء کے استعمال کے متعلق شرائط کے تحت ان اشیاء کو تیار کرنے والوں پر یہ ذمہ داری عائد ہوگی، انہیں حاصل کریں۔ محکمہ ماحولیات نے اس وقت واضح کردیا تھا۔ اب سال 2022ء سے ملک میں ایک مرتبہ استعمال ہونے والی پلاسٹک اشیاء پر مکمل پابندی عائد کرنے کا سال 2018ء میں جون میں وزیراعظم مودی نے اعلان کیا تھا۔