پلاسٹک کا چمچ تھامے شخص کوامریکی پولیس نے گولی مار دی

   

لاس اینجلس: امریکہ میں پولیس اہلکاروں نے ایک مشکوک شخص کو مسلح سمجھ کر گولی مار دی تاہم اس کے پاس سے صرف پلاسٹک کا فورک (چمچ) برآمد ہوا۔واقعہ ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس کے ایک گودام میں پیش آیا اور پولیس کی جانب سے اس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی جاری کر دی گئی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد اس امر کی تفتیش کی جا رہی ہے کہ آیا فائرنگ کرنے والے اہلکار نے طاقت کے استعمال کے قوانین کی پاسداری کی یا تجاوز کیا ہے؟پولیس کی جانب سے جاری کی جانے والی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عمارت کے کوریڈور میں ایک شخص آدھ درجن پولیس اہلکاروں سے الجھ رہا ہے۔