حیدرآباد ۔ 11 ۔ ستمبر : ( پریس نوٹ ) : ہندوستان میں پائیدار کچرے کے انتظام کے ضمن میں ایک تاریخی اقدام کے تحت ری سنٹین ایبلٹی ایشیا کے سب سے بڑے مربوط پائیدار حل فراہم کنندہ اور شارپ وینچرس نے ہرش مری والا فیملی کے سرمایہ کاری کے آفس کا ان کے اشتراک سے فخریہ اعلان کیا ہے ۔ انہوں نے حیدرآباد ، تلنگانہ اور رائے پور ، چھتیس گڑھ میں سرفہرست پلاسٹکس سرکولریٹی اقدام کا آغاز کیا ہے ۔ اس اقدام کا مقصد FMCG صنعت کے لیے نہایت اعلیٰ معیار کے ری سائیکلڈ پالی اولینفس کی سربراہی میں اضافے کو دگنا کرنا ہے اور پائیدار ماحول اور سماجی تاثر پیدا کرنا ہے ۔۔