پلاسٹک کی آلودگی کے خاتمہ کیلئے متبادل کا استعمال کریں

   

عالمی ماحولیات کے موقع پر سنگاریڈی میں شعور بیداری پروگرام ، ایڈیشنل کلکٹر کا خطاب
سنگا ریڈی 5 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر سنگاریڈی ڈسٹرکٹ پولیوشن کنٹرول بورڈ کی جانب سے پوتی ریڈی پلی چو راستہ سے کلکٹریٹ سنگا ریڈی تک عوام کے لیے شعور بیداری ریلی نکالی گئی ایڈیشنل ضلع کلکٹر چندر شیکھر نے شرکت کی کلکٹریٹ میٹنگ ہال میں منعقدہ میٹنگ میں پدمجا رانی ڈسٹرکٹ ریوینیو افیسر ضلع نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی اورخطاب کرتے ہوئے کہا کہ پلاسٹک کی آلودگی کے خاتمے کے لیے اس سال سے ہی ہم سب مل کر پلاسٹک کا استعمال نہ کرتے ہوئے الودگی کہ خاتمے کے لیے عوام کی بہتر صحت پر توجہ دیں گے انہوں نے پلاسٹک کی آلودگی کو بڑے پیمانے پر کم کرنے اور پلاسٹک کے متبادل جیسے سٹیل کپڑے کے تھیلوں کا استعمال کرتے ہوئے ماحولیاتی تحفظ میں شامل ہونے کا مشورہ دیا اس پروگرام میں ضلع آلودگی کنٹرول بورڈ کے ماحولیاتی انجینئر گیتا، پروفیسر وینکٹا ناگیندر چکرا، ستیش کمار، ضلع پریشد ہائی اسکول پلکل کے رام کرشنا، امپیکٹ فاؤنڈیشن کے سرٹیفائیڈ ٹرینر کونکا راجیشور نے خطاب کیا اور کہا کہ مختلف بیماریوں سے محفوظ رہنے کے لیے اپنے گھر کے اس پاس میں صاف صفائی پر توجہ دینا اور الودگی کے خاتمے کے لیے توجہ ضروری ہے اس موقع پر ڈسٹرکٹ ریوینیو افیسر نے الودگی سے محفوظ رہنے کے لیے عہد کروایا مضمون نویسی کے مقابلوں سے کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ کو انعامات پیش کیے گئے اس موقع پر ڈسٹرکٹ سائنس آفیسر سدھا ریڈی، این جی سی ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر مادھوا ریڈی، مختلف صنعتوں کے ملازمین، پی سی بی کے عملہ اور دیگر نے شرکت کی۔