پلاسٹک کے استعمال سے گریز کرنے کلکٹر کی عوام کو ہدایت

   

Ferty9 Clinic

نظام آباد :24؍ ستمبر( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع کلکٹر مسٹر رام موہن رائو نے آج موپال منڈل کے نرسنگ پلی کا دورہ کرتے ہوئے 30 روزہ دیہی منصوبہ بندی پروگرام کے تحت انجام دئیے جانے والے کاموں کا جائزہ لیااور پلاسٹک کے استعمال سے گریز کرنے کی ہدایت دی ۔ انہوں نے کہا کہ دیہات میں استعمال شدہ پلاسٹک کورس حاصل کرتے ہوئے دوبارہ اسے ری سیکلینگ کیلئے میونسپل کارپوریشن کو روانہ کریں اس خصوص میں انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی اور اور پلاسٹک کے استعمال کو مکمل طور پر بند کرنے کی ہدایت دی ۔ گرام سبھائو ں کے ذریعہ متحدہ طور پر ترقیاتی کاموں کی انجام دہی کیلئے قرار داد منظور کرنے کی ہدایت دی ۔ ہریتا ہرم کے تحت دیہاتوں میں سرکاری پروگرام کو انجام دینے کی ہدایت دی ۔ ضلع کلکٹر نے پرائمری اسکول کا جائزہ لیا جہاں پرعدم صفائی پر ہیڈ ماسٹر پر برہمی کا اظہار کیا اور ڈی او کو ہدایت دیتے ہوئے شام تک یہاں پر صفائی کے کام انجام دیتے ہوئے اس کی تصاویر روانہ کرنے کی ہدایت دی ۔ انہوں نے دیہات میں ناکارہ برقی کھمبوں کو ہٹادینے اور برقی کھمبوں کی مرمت کرنے کی بھی ہدایت دی ۔ بعدازاں ضلع کلکٹر نے شجرکاری پروگرام میں بھی حصہ لیا ۔