پلاسٹک کے استعمال کی روک تھام کیلئے تاجرین کے ساتھ کلکٹر کا اجلاس

   

جنگاؤں : ضلع کلکٹرجنگاؤں سی ایچ شیو لنگیا نے کہا کہ سو مائیکرون سے کم پلاسٹک کا استعمال انسانیت کے لیے باعث نقصان ہے اور یہ ماحولیات کے لیے نقصان دہ ہے۔ دفترکلکٹر کے کانفرنس ہال میں سو مائیکرون سے کم پلاسٹک کے خاتمے پر ماحولیات انجینئر وینکٹانرس، ڈی سی پی سیتارام کے ساتھ تجارتی نمائندوں کیساتھ ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر کلکٹر نے کہا کہ پلاسٹک کی اشیاء ماحولیات کیلئے نقصان دہ ہیں اور زیر زمین پانی کو بھی آلودہ کرتا ہے جو زمین میں جذب نہیں ہوتا اور جانور مویشیوں کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ سب سے پہلے، گھریلو کچرا اٹھانے والے عملے کو مطلع کریں کہ پلاسٹک کا استعمال جن کا سائز 100 مائیکرون سے کم ہے صحت کیلئے بہت خطرناک ہے۔پلاسٹک کے استعمال کو روکنے کیلئے سب سے پہلے کاروباری گروپوں کو دکانوں میں پلاسٹک کی فروخت کو روکنے کے لیے تعاون کرنا چاہئے ۔قبل ازیں کلکٹر کے ذریعہ ماحولیاتی تحفظ پر چھپے پوسٹرس اور پمفلٹس کی رسم اجرائی کی گئی۔ ایڈیشنل کلکٹر مجالس مقامی عبدالحمید ڈی آر ڈی اے پی ڈی رام ریڈی ڈی پی او رنگاچاری و دیگر نے شرکت کی۔