پلاٹس کے جعلی دستاویزات کے ذریعہ اراضی فروخت کی کوشش ناکام

   

چار رکنی ٹولی گرفتار ، شمس آباد پولیس کی کارروائی
حیدرآباد ۔ یکم اگست (سیاست نیوز) پلاٹس کے جعلی دستاویزات تیار کر کے پلاٹس فروخت کرنے کی کوشش کے ا لزام میں شمس آباد پولیس نے چار رکنی ٹولی کو گرفتار کرلیا ۔ شمس آباد انسپکٹر نریندر ریڈی نے بتایا کہ منے پروین کمار ساکن چودر گوڑہ نے اپنے تین ساتھیوں کے وینکٹیش ، سرفراز ، مصطفیٰ علی کے ساتھ مل کر جعلی دستاویزات تیار کر کے پلاٹس فروخت کرنے کی کوشش کی جس کی اطلاع مالک پلاٹ کو ملی تو پولیس میں شکایت کی جس پر کارروائی کرتے ہوئے چاروں ملزمین کو گرفتار کرلیا ۔ انسپکٹر نے بتایا کہ پروین کمار کے پاس محمد موسیٰ (کے ایم آر) کے دستخط کئے ہوئے 100 روپئے کے دو اسٹامپ پیپرز تھے جس کو ان چاروں نے مل کر نوٹری دستاویزات تیار کئے اور اس کے بعد جعلی رجسٹریشن کے ذریعہ اصلی دستاویزات ظاہر کر کے پلاٹس کو فروخت کرنے کی کوشش کی گئی ۔ اسٹامپ پیپر پر جعلی سیل ڈیڈ تیار کی گئی اور نوٹری کیلئے ایک وکیل کے جعلی ا سٹامپ ربر تیار کئے گئے اور دستاویزات پر ضلع رجسٹرار کے جعلی دستخط بھی کئے گئے ۔ حمید نامی شخص سے جعلی رجسٹریشن حاصل کئے اور ان دستاویزات کو اصلی بتاکر فروخت کرنے کی کوشش کی گئی ۔ ان کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا ۔ محمد موسیٰ (کے ایم آر) کے قتل کے بعد ان کے لے آؤٹس میں مسلسل عوام ناجائز قبضے کرتے ہوئے پلاٹس کو فروخت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ش