پلنگ سے گرنے پر کمسن لڑکی کی موت

   

حیدرآباد /9 نومبر ( سیاست نیوز ) لنگر حوض علاقہ میں پیش آئے دلسوز واقعہ میں 4 سالہ کمسن بچی فوت ہوگئی ۔ لنگر حوض پولیس کے مطابق 4 سالہ روبینا جو وینائک نگر علاقہ کے ساکن شیخ خواجہ کی بیٹی تھی ۔ یہ لڑکی 5 نومبر کو دن اپنے مکان میں پلنگ سے گرکر زخمی ہوگئی ۔ روبینا کے سر پر گہرے زخم آئے جس کے سبب اس کی صحت بگڑ گئی اور فوری طور پر روبینا کو ہاسپٹل منتقل کیا گیا جو علاج کے دوران فوت ہوگئی ۔ ع

محبت میں ناکامی ،عاشق کی خودکشی
حیدرآباد /9 نومبر ( سیاست نیوز ) محبت میں ناکامی سے دلبرداشتہ ایک نامراد عاشق نے خودکشی کرلی ۔ چندانگر پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ جہاں 21 سالہ کے آنندو نے خودکشی کرلی ۔ آنندو گوتم نگر علاقہ میں رہتا تھا اور ایک زیراکس سنٹر پر کام کرتا تھا ۔ گذشتہ چند عرصہ سے آنندو ایک لڑکی سے محبت کرنے لگا اور اس کا انتظار کرتا تھا ۔ چند روز قبل آنندو کو اس بات کا یقین ہوا کہ وہ محبت میں ناکام ہوچکا ہے ۔ ع