پلواما کو سیاسی رنگ دینے کو عوام معاف نہیںکرینگے : کانگریس

   

نئی دہلی 18 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس نے آج کہا کہ اگر کوئی پارٹی پلواما حملہ کا سیاسی فائدہ حاصل کرنے کی کوشش کریگی تو ملک کے عوام اسے معاف نہیںکرینگے ۔ کانگریس ترجمان ابھیشیک مانو سنگھوی نے ایک پریس کانفرنس میںکہا کہ اس صورتحال میں ہر شخص کو اپنے لئے ایک ضابطہ کا پابند بنانا چاہئے ۔ کوئی اس سے سیاسی فائدہ حاصل کرنے کی کوشش نہ کرے ۔ انہوں نے کہا کہ حالانکہ وہ کسی کا نام نہیں لے رہے ہیں لیکن اگر کوئی اس پر سیاسی فائدہ حاصل کرنے کی کوشش کریگا اور اسے سیاسی رنگ دیگا تو وہ نہیںسمجھتے کہ اس ملک کے عوام اسے معاف کرینگے ۔ کوئی بھی سیاسی جماعت ایسا کرنے کی کوشش کرتی ہے تو خود ملک کے عوام ہی اس کو قبول نہیںکرینگے اور نہ ایسی کوششوں کو معاف کرینگے ۔