پلوامہ:غیر مقامی مزدوروں سے بھری کشتی ڈوب گئی، دو غرقاب

   

سرینگر: جنوبی ضلع پلوامہ کے ہاٹی وارہ اونتی پورہ میں چہارشنبہ کی شام کو غیر مقامی مزدوروں سے بھری ایک کشتی دریائے جہلم میں ڈوب گئی، سات مزدور کسی طرح کنارے تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے جبکہ دو مزدور غرقاب ہوئے۔پولیس ، سی آر پی ایف ، این ڈی آر ایف نے بڑے پیمانے پر ریسکیو آپریشن شروع کیا ہے۔ اونتی پورہ کے ہاٹی وارہ علاقے میں اس وقت سنسنی اور خوف ودہشت کا ماحول پھیل گیا جب غیر مقامی مزدوروں سے بھری ایک کشتی دریائے جہلم میں الٹ جانے سے کشتی میں سوار نو مزدور پانی میں ڈوب گئے ۔ افراد نے فوری طورپر کشتیاں نکال کر 7 مزدوروں کی جان بچائی ۔