پلوامہ حملوں کے بعد کنبھ میلہ کی سیکورٹی میں اضافہ 

,

   

کنبھ میلہ : جنوبی کشمیر میں پلوامہ میں ضلع کے اونتی پورہ میں سی آر پی ایف کی گاڑی پر دہشت گردانہ حملو ں کے بعد اترپردیش میں جاری کنبھ میلہ کی سیکوریٹی میں اضافہ کردیاگیا ہے ۔ پولیس ڈائریکٹر جنرل موہت اگروال نے بتایا کہ کنبھ میں ہائی الرٹ جاری کردیاگیا ہے ۔ کسی بھی قسم کے حادثہ سے بچنے کیلئے میلہ علاقہ میں سلامتی کے زبردست انتظامات کئے گئے ہیں اور تلاشی مہم میں اضافہ کردیاگیا ہے ۔

مسٹر اگروال نے بتایا کہ پلوامہ حملوں کو دیکھتے ہوئے جوانوں کو پھر سے الرٹ رہنے کا حکم جاری کیا گیا ۔ اسی اثنا ء اکھل بھارتیہ اکھاڑا پریشد کے صدر مہنت نریندر گری نے بتایا کہ جموں و کشمیر کے پلوامہ میں مرکزی ریزرو پولیس فورس پر دہشت گردانہ حملوں کی زبردست مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت کو اس بزدلانہ حرکت کا منہ توڑ جواب دینا چاہئے ۔ مسٹر گری نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ناقابل معافی جرم ہے او ر اس کی کم سے کم سزا موت ہے ۔

حکومت کو دہشت گردوں او راس کو پناہ دینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنی چاہئے ۔