پلوامہ حملہ : عالمی اردو کانفرنس میں پاکستانی شعراء و ادیبوں کی شرکت نہیں ۔ 

,

   

نئی دہلی: ۱۴؍ فروری کو جمو ں و کشمیر کے پلوامہ میں ہوئے دہشت گرداو رظالمانہ حملوں کی قومی اردو کونسل نے سخت الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ اور کہا کہ اس حملہ سے پورا ملک صدمہ میں ہے او رپاکستان کے خلاف ملک بھرمیں غم وغصہ ہے او رچونکہ یہ معاملہ قومی سلامتی کا ہے اس لئے ہم نے مارچ میں دہلی میں منعقد ہونے والے عالمی اردو کانفرنس میں پاکستانی ادیبوں اور ناقدین کو مدعو کرنے سے گریز کیا ہے ۔ قومی اردو کونسل کے صدر ڈاکٹر عقیل احمد نے یہ بات بتائی ۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ ماہ منعقد ہونے والی سالانہ عالمی اردو کانفرنس میں پاکستان سے کئی شعراء او رادیبوں کی شرکت متوقع تھی اور انہیں دعوت نامہ بھی بھیج دیا گیا ہے لیکن اب ہم اس فیصلہ کو واپس لیتے ہیں اور پاکستانی شعراء او رادیبوں کو مدعو کرنے سے گریز کررہے ہیں ۔ ہم نے یہ فیصلہ کشمیر کے پلوامہ علاقہ میں دہشت گرد حملوں کے تناظر میں لئے ہیں ۔

ڈاکٹر عقیل نے کہا کہ ہم ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی اور ملک عوام کے جذبات کو محسوس کرتے ہوئے ہم نے یہ فیصلہ کیا ہے ۔