پلوامہ حملہ :وطن کے جاں نثاروں کو شاہی امام مولاناسید احمد بخاری کی خراج عقیدت 

,

   

نئی دہلی : جمو ں و کشمیر کے پلوامہ میں ہوئے خود کش دہشت گرد حملوں کی ہر طرف سے شدید مذمت کی جارہی ہے ۔ شاہی امام جامع مسجد دہلی سید احمد بخاری نے بھی اس دہشت گرد حملوں سخت مذمت کرتے ہوئے اس کو بزدلانہ کارروائی قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس دفاعی جنگ میں پورا ملک شہداء کے اہل خانہ او رمسلح افواج کے ساتھ ہے ۔ شاہی امام نے شہید ہونے والے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا او ران کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار ہمدردری او رتعزیت پیش کی ۔

انہوں نے کہا کہ اس آزمائش کی اس گھڑی میں سارا ملک ان کیساتھ ہے ۔ شاہی امام نے کہا کہ سی آر پی ایف کے ڈھائی ہزار جوانو ں کے قافلہ کا گذر نا او رپھر اس پر بھیانک حملہ کرنے میں دہشت گردوں کا کامیاب ہوجانا ہماری حفاظتی حکمت عملی پر ایک بڑا سوالیہ نشان لگا تا ہے ۔ مولانا نے سوال کیاکہ جب وہاں کئی فورسز کے اپنے انٹلی جنس ادارہ ہیں تو پھر اتنا بڑا حملہ کیسے ہوا؟

کیا ان اداروں کو اس کی خبر نہیں تھی ؟ انہوں نے کہا کہ ہم ایسا کوئی بھی رد عمل ظاہر نہ کریں جس سے دشمن کوفائدہ ہو ۔