پلوامہ حملہ کا مقصد ہند۔پاک جنگ کرانا تھا

   

٭ ہندوستان کی قومی سلامتی ایجنسی کا کہنا ہے کہ فبروری 2019ء میں لشکر طیبہ کے دہشت گردوں کی جانب سے کئے گئے پلوامہ حملہ کا مقصد ہندوستان اور پاکستان کو جنگ کے دہانے پر پہنچا دینا تھا ۔ ایجنسی کا دعویٰ ہے کہ لشکر طیبہ کے دہشت گردوں کو یقین تھا کہ ایسا کرنے کے بعد ہندوستانی افواج کو پیچھے ہٹنے اور ہندوستان میں دہشت گردوں کو داخل کرنے کا بہتر موقع حاصل ہوگا ۔