پلوامہ حملہ : ہندوستانی کھلاڑیوں کا سیاہ پٹیوں کیساتھ کھیل کا آغاز

   

وشاکھاپٹنم۔ 24 فروری (سیاست ڈاٹ کام)ہند۔ آسٹریلیا کے پہلے ODI کے دن اتوار کو ہندوستانی کھلاڑیوں نے سیاہ پٹیاں لگاکر کھیل کے میدان میں آئے تاکہ پلوامہ دہشت گردانہ حملے کے شہداء کو خراج عقیدت میں کیا جاسکے۔ بی سی سی آئی نے پہلے ہی اعلان کردیا ہے کہ آئی پی ایل کے افتتاحی تقاریب کو منسوخ کردیا گیا ہے اور اس پر ہونے والے اخراجات جو 15 کروڑ روپئے ہوتے ہیں۔ سی آر پی ایف شہید جوانوں کے ورثاء کو عطیہ کے طور پر تقسیم کردیئے جائیں گے۔ کھیل کے ابتداء پر کپتان ویراٹ کوہلی نے بیان دیا کہ شہید ہونے والے سپاہیوں کے وارثین کے ساتھ وہ ان کے غم میں شریک ہیں اور جو کچھ بھی ہوا ہے، اس پر ان کی ٹیم غمگین ہے۔ اس کے علاوہ جون میں ہونے والے عالمی کپ کے موقع پر پاکستان کے ساتھ میچس کو بائیکاٹ کرنے کے بارے میں کہا جارہا ہے۔ اس پر کوہلی نے کہا کہ وہ حکومت کے کسی بھی فیصلہ پر کاربند رہنے کے پابند ہیں۔